Skip to main content

Posts

Top 10 AI Tools for 2023: ChatGPT, Google Bard, and More

  Introduction: Artificial intelligence (AI) is rapidly changing the world, and there are now a wide variety of AI tools available to businesses and individuals. These tools can be used for a variety of purposes, including automating tasks, generating creative content, and providing insights into data. In this blog post, we will discuss the top 10 AI tools for 2023. These tools include ChatGPT, Google Bard, and a variety of other powerful AI solutions. 1. Chat GPT: Chat GPT, powered by OpenAI, is an advanced language model that enables natural and engaging conversations with users. It leverages deep learning to generate contextually relevant responses and has gained popularity for its ability to understand and mimic human-like conversations. 2. Google BARD: Google BARD (Bidirectional Encoder Representations from Transformers) is a state-of-the-art language model developed by Google. It excels in various language-related tasks, such as text completion, summarization, and translatio...

ثمرقند کو فتح کرنے والی ایمان افروز واقعہ

 ثمرقند سے طویل سفر طے کر کے آنے والا قاصد ، سلطنت اسلامیہ کےحکمران سے ملنا چاہتا تھا۔ اس کے پاس ایک خط تھا جس میں غیر مسلم پادری نے مسلمان سپہ سالار قتیبہ بن مسلم کی شکایت کی تھی۔ پادری نے لکھا !   "ہم نے سنا تھا کہ  مسلمان  جنگ اور حملے سے پہلے قبول اسلام کی دعوت دیتے ہیں۔  اگر دعوت قبول نہ کی جائے تو جزیہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر  کوئی ان دونوں شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرے تو  جنگ کے لئے  تیار ہو جاتے ہیں۔  مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا اور اچانک حملہ کر کے ہمیں مفتوح کر لیا گیا ہے۔      یہ خط ثمر قند کے سب سے بڑے پادری نے اسلامی سلطنت کے فرماں روا  عمر بن عبد العزیز  کے نام  لکھا تھا۔     دمشق کے لوگوں سے شہنشاہ وقت کی قیام گاہ کا معلوم کرتے کرتے وہ قاصد ایک ایسے گھر جا پہنچا کہ جو انتہائی معمولی اور خستہ حالت میں تھا۔ ایک شخص دیوار سے لگی سیڑھی پر چڑھ کر چھت کی لپائی کر رہا تھا اور نیچے کھڑی ایک عورت گارا اُٹھا کر اُسے دے رہی تھی۔  جس راستے سے آیا تھا واپس اُسی راستے سے اُن ل...

How to earn money online?

  ایک آدمی نے اخبار میں اشتہار دیا میں ڈائنوسار مارنے میں ماہر ہوں. اور اس کو مار کر اس میں سے ایک ہیرا نکلتا ہے جو چھبیس کروڑ ڈالر کا بکتا ہے۔ جیسے سیکھنا ہو دو ہزار ڈالر فیس دے کر میرے کورس میں داخلہ لے لے۔ بہت سے چنو منو جمع ہو گئے۔ فیس دے کر بیٹھ گئے۔ استاد جی نے ڈائنوسار کو پکڑنے اور مارنے کے بہت اعلی اعلی طریقے اسکرین پر سکھائے۔ امتحان لیا اور جو ٹاپ اسٹوڈنٹس تھے ان کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔ ایک ٹاپر اسٹوڈنٹ کورس کرنے کے بعد نکلا، پانچ برس تک ڈائنوسار ڈھونڈنے کے لیے جنگل جنگل دریا دریا پھرتا رہا۔ ڈائنوسار نہ ملنا تھا نہ ملا۔ بہرحال یہ ضرور پتا چل گیا کہ ڈائنوسار دنیا سے ختم ہو گئے ہیں۔ سب جمع پونجی لٹا کر خستہ حال لٹا پٹا واپس پہنچا تو استاذ جی کے گھر گیا۔ پوری رام کتھا سنائی اور بولا کہ جب ڈائنوسار ہیں ہی نہیں تو آپ نے مجھے مارنے کا طریقہ کیوں سکھایا؟؟ میں تو بھوکا مر رہا ہوں آپ کے دیے گیے علم سے پیسے کیسے کماؤں؟؟ استاذ جی بولے "پتر تجھے کس نے بولا تھا ڈائنوسار ڈھونڈنے نکل جا؟ شاگرد: پھر ہیرا کیسے ملے گا؟ بیٹا ڈائنوسارس کے شکار کا تجھے کس نے کہا؟ تو بھی میری طرح ڈائنوسورس مار...

خونی رشتے آخرکار خون کے رشتے ہی ہوتے ہیں ، ان کی قدر کری

  کہتے ہیں کہ ایک دن گاؤں کے کنوئیں پہ عجیب ماجرا ھوا کہ جو ڈول بھی کنوئیں میں ڈالا جاتا واپس نہ آتا جبکہ رسی واپس آجاتی ، سارے لوگ خوفزدہ ھوگئے کہ اندر ضرور کوئی جن ھے جو یہ حرکت کرتا ھے آخر اعلان کیا گیا کہ جو بندہ اس راز کا پتہ لگائے گا اس کو انعام دیا جائے گا ،، ایک آدمی نے کہا کہ اس کو انعام کی کوئی ضرورت نہیں مگر وہ گاؤں والوں کی مصیبت کے ازالےکےلئے یہ قربانی دینے کو تیار ھے مگر ایک شرط پر،، شرط یہ ہے کہ میں کنوئیں میں اسی صورت اتروں گا جب رسا پکڑنے والوں میں میرا بھائی بھی شامل ھو ،، اس کے بھائی کو بلایا گیا اور رسہ پکڑنے والوں نے رسا پکڑا اور ایک ڈول میں بٹھا کر اس بندے کو کنوئیں میں اتار دیا گیا ، اس بندے نے دیکھا کہ کنوئیں میں ایک مچھندر قسم کا بندر بیٹھا ھوا ھے جو ڈول سے فوراً رسی کھول دیتا ہے ،، اس بندے نے اپنی جیب کو چیک کیا تو اسے گڑ مل گیا ،، اس نے وہ گڑ اس بندر کو دیا یوں بندر اس سے مانوس ھوگیا ، بندے نے اس بندر کو کندھے پر بٹھایا اور نیچے سے زور زور سے رسہ ہلایا ،، گاؤں والوں نے رسا کھینچنا شروع کیا اور جونہی ڈول اندھیرے سے روشنی میں آیا وہ ل...

پا نی ایک نعمت ہے

  دریا کے کنارے آباد شاداب نگر ایک ہرا بھرا قصبہ تھا۔وہاں کے لوگوں میں ایک خرابی تھی کہ وہ پانی جیسی نعمت کی قدر نہیں کرتے تھے۔ دنیا میں پانی کے ذخیرے تیزی کے ساتھ کم ہوتے جا رہے ہیں۔ شاداب نگر میں بلاضرورت پانی بہانا ایک معمولی بات بن گئی تھی۔یوں دریا کا صاف شفاف پانی کم ہوتا جا رہا تھا۔دریا میں رہنے والی مچھلیاں بھی پریشان تھیں کہ پانی نہ رہا تو وہ مر جائیں گی۔ ایک دن تمام مچھلیاں دریا کی ملکہ مچھلی کے پاس جمع ہوئیں اور مسئلے کا حل نکالنے کی درخواست کی۔ ملک مچھلی نے یہ بات سن کر فیصلہ کیا کہ وہ ہمالیہ پہاڑوں میں رہنے والے بونے جادوگر سے مدد لے گی۔ہمالیہ پہاڑوں تک پہنچنے کے لئے اسے دریا کے بہاؤ کے مخالف سمت میں تیرنا تھا۔ پھر دریا میں جگہ جگہ خودرو جھاڑیاں بھی تھیں۔ جن میں پھنسنے کے بعد نکلنا مشکل تھا اور بڑے بڑے خوفناک کیکڑے بھی تھے،مگر ملکہ نے کسی بھی خطرے کی پرواہ نہ کی اور اللہ کا نام لے کر تیرنا شروع کر دیا۔ چھ دن تک لگاتار تیرنے کے بعد وہ وہاں پہنچ گئی،جہاں پہاڑوں سے برف پگھل رہی تھی اور پانی آبشاروں کی صورت میں گر رہا تھا۔ جادوگر وہاں بڑے مزے سے پانی میں ٹانگیں لٹکائے بیٹھا...

حق بات کہنا کتنا مشکل ہے؟

 ،،،،،         کیا ہم بھی انسان ہیں؟      ،،،،،  قلم کو بنانے والے نے لکھنے والے کو یہ اختیار دیا کہ تو سیاہی سے لکھ یا خون سے ، بہت ہی کم لوگ قلم کے ساتھ جوڑتے ہیں،  کیونکہ بندوق کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل نہیں، لیکن قلم کے ساتھ حق لکھنا بہت ہی مشکل کام ہے، اللہ نے قلم پیدا کیا قلم پے لکھنے کے قابل ہونے کے لئے معلم پیدا کیا، کتنی محنت کتنی مشاقتوں کے بعد بندہ اس قابل ہو جاتا ہے،  کہ وہ قلم پے لکھ سکے،  لکھنے والے بڑے حساس ہوتے ہیں،  اس کو ہر کوئی سمجھ نہیں سکتا ، کیونکہ وہ احساس لکھتے ہیں اور لوگ الفاظ پڑھتے ہیں، ،           لکھنے والے،  سوشل ورکر ، اچھے کام کرنے والوں کو ایک بیماری ہوتی ہے ، جسے عرف عام میں ہر بات میں ٹانگ اڑانا کہتے ہے،  یہ جب بھی کوئی اچھا یا برا کام دیکھتا ہے،  اس کا اور اس کے دل و دماغ کا جھگڑا شروع ہو جاتا ہے، دل کہتا ہے لکھ ، معاشرے کی اچھائی،یا برائی کو سامنے لا ، لوگوں کو خبردار کر، کسی کو اپنے بس کے مطابق خیر پہنچا ، جبکہ دماغ کہتا ہے،  روک جا ٹھہ...

اللہ سے مدد مانگوں

 الجزائر میں ایک تاجر کی دکان جل گئی 🇩🇿 جہاں اس نے زندگی بھر کی کمائی کھو دی۔ تاہم، لوگوں کو حیرت میں ڈال کر، اس نے اپنے نقصان پر چیخنے کی بجائے، پانی کی درخواست کی، وضو کیا اور 2 نفل ادا کئے۔ بعد میں فرمایا کہ اگر مجھے رونا پڑا تو میں اللہ تعالیٰ کے سامنے روؤں گا جو میں نے جو کھویا اس سے زیادہ واپس کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

منگول شہزادی کوتلون کی شادی

 منگول شہزادی کوتلون چودہ بھائیوں کی اکلوتی بہن اور ایک شاندار جنگجو لڑکی تھی. اپنے دور کے فن جنگ کے ہر شعبے میں مہارت رکھتی تھی. چاہے وہ گھڑ سواری ہو تیر اندازی ہو دو بدو جنگ ہو یا نیزہ بازی کوتلون کا کوئی ثانی نہیں تھا. کوتلون کی ایک شرط تھی. وہ کہتی تھی شادی اسی سے کرے گی جو اسے کشتی میں ہرا دے گا. لیکن اگر کشتی لڑنے والا ہار جائے تو اسے کوتلون کو ایک گھوڑا دینا ہوگا. کوتلون کے پاس دس ہزار گھوڑے جمع ہوگئے تھے لیکن اس کی شادی نہیں ہوئی. اس میں ایک ایسا بہادر بھی تھا جس نے ایک ہزار گھوڑے کوتلون سے لڑ کر ہارے تھے. لیکن وہ کوتلون کو جیت نہ سکا. لیکن ایک دن کوتلون ہار گئی. اس نے شادی کر لی تھی. بغیر کشتی بغیر لڑے کوتلون کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے کوتلون لڑنا ہی نہیں چاہتی تھی. کیونکہ اسے اُس سے محبت ہوگئی تھی. وہ اپنا دل ہار بیٹھی تھی. احساسات کے میدان میں عورت وہ جنگجو ہے جس سے لڑ کر جیتنا بہت مشکل ہے. عورت ہمیشہ دل سے ہارتی ہے.  ازدواجی زندگیوں میں مردانگی کے بھرم میں گھر کو میدان جنگ نہ بنائیں. اس میدان میں ہر عورت شہزادی کوتلون ہے. دل جیتنے کی کوشش کریں گھر گل گلزار ...

صدقہ کے بارے میں ایک ایمان افروز واقعہ

 *ایک سعودی تاجر کا بیان ہے کہ میں اور میرا دوست سعود شہر بریدہ میں تجارت کرتے تھے۔* *ایک دن میں جمعہ کی نماز کے لیے بریدہ کی مسجد الکبیر میں گیا ،* *نماز جمعہ کے بعد جنازہ کا اعلان ہوا،* *نماز جنازہ ادا کی گئی لوگوں نے ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کر دیا کہ یہ جنازہ کس کا ہے،* *پتہ چلا کہ یہ جنازہ میرے ہی دوست سعود   کا ہے* *جو گزشتہ رات ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا تھا.*  *مجھے سُن کر انتہائی صدمہ پہنچا* *یہ سن 1998 یعنی کوئی 22 برس پہلے کی بات ہے،* *اس وقت ابھی موبائل فون عام نہیں ہوا تھا* *چند مہینے گزرنے کے بعد وہاں کے ایک دکاندار نے مجھ سے بات کی کہ مرحوم سعود کے ذمے میرے 3لاکھ ریال ہیں* *تو آپ میرے ساتھ چلیں ہم جا کر اس کے بیٹوں سے بات کریں* *اور یہ بات پہلے سے میرے علم میں تھی کہ سعود کے ذمہ یہ قرض ھے۔*  *چنانچہ ہم مرحوم کے بیٹوں سے جا کر ملے* *بات چیت ہوئی تو انہوں نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے رقم لوٹانے سے صاف انکار کردیا ۔* *اور کہا کہ ہمارے باپ نے تو صرف 6لاکھ ریال چھوڑا ہے* *اگر 3لاکھ ہم آپ کو دیتے ہیں تو پھر ہمارے پاس کیا بچے گا...؟؟؟* *اس دور میں بہت سا لین دین ...

نیکی کھبی رائیگاں نہیں جاتی

 ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا۔  کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا اور اُس نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا۔  پینٹنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا۔ دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا۔ پینٹر کے استفسار پر اُس نے بتا یا کہ اگلے دن آس کے بچّےبغیر اُس کے علم میں لائے کشتی لے کر سمندر کی طرف نکل گئے۔ اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔  لیکن شام بچّوں کوہنستے مسکراتے آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا۔ اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لیئے محبت کا ایک ادنیٰ اظھار ہے۔۔۔۔ آپ کی زندگی میں بھی بہت سےایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے جو آپ کے کام نہیں ۔۔۔۔  مگر وہ کام بھی کرتے جائیے۔۔۔۔۔۔ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ہے  کسی نہ کسی کی خوشیوں کا باعث بنتی ہے۔ مثبت سوچ اور مثبت کردار ہی کامیابی ہے۔  

پاسورٹ کو ہیک ہونے سے کیسے بچائے

فرض کیجیئے آپکا پاسورڈ تین حروف پر مشتمل ہے اور سارے حروف انگریزی کے ہیں۔ انگریزی کے ایلفابیٹس یعنی A, B,C,D وغیرہ۔ اب ایک ہیکر کو معلوم ہے کہ انگریزی میں کل 26 حروف ہیں۔ اب اگر وہ کوئی ایسا پروگرام بناتا ہے جو رینڈم حروف جنریٹ کرتا ہے۔ جو ایک حرف کو رینڈملی آپکے پاسورڈ کے طور پر ٹرائی کرتا ہے اور جب سارے حروف چیک کر لیتا ہے تو پھر دو دو حروف کی جوڑی سے آپکا پاسورڈ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے ناکامی پر تین کے سیٹ  پر آتا ہے۔ اب تین کے سیٹ کے 26 حروف میں کتنے کمبینیشن بنیں گے؟  اسکا جواب ہے 2600 کمبینیشنز.  اگر آپکا پاسورڈ تین کی بجائے 4 حروف پر مشتمل ہو تو  اسکے کمینیشن بنیں گے 14950. اور اگر یہ دس انگریزی کے حروف پر مشتمل ہو تو 53 لاکھ سے زیادہ۔ سو ہیکر کا کمپیوٹر پروگرام ہر کمبینشن ٹرائی کرے گا اور بالآخر آپکا پاسورڈ ڈھونڈ نکالے گا۔ ایک جدید اور تیز رفتار  کمپیوٹر کے لیے 53 لاکھ سے زائد بار کمبینشن ٹرائی کرنا شاید چند گھنٹوں کا کام ہو(آج کل بار بار پاسورڈ ٹرائی کرنے پر اکاؤنٹس لاک ہو جاتے ہیں اور آگے سے پوچھا جاتا ہے کہ بندے ہو کہ روبوٹ). خیر جس قدر زیادہ ت...