مشہور فلاسفر اور ریاضی دان برٹرنڈ رسل سے ایک انٹرویو کے آخر پر انٹرویو لینے والے نے سوال کیا کہ فرض کریں کہ آج سے ایک ہزار سال کے بعد لوگ اس انٹرویو کو سنیں تو مستقبل کے لوگوں کے لئے آپ کا کیا پیغام ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کی انسانیت کو دو پیغام دینا چاہوں گا۔
ایک تو عقل و دانش کا پیغام یہ دینا چاہوں گا کہ جب آپ کسی چیز یا فلسفے کا مطالعہ کر رہے ہوں تو اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ حقائق کیا ہیں اور حقائق سے کیا سچائی ظاہر ہوتی ہے؟ کبھی اپنی سوچ کا رخ اس طرف نہ مڑنے دیں کہ آپ کس چیز پر یقین کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ صرف یہ دیکھیں کہ حقائق کیا ہیں-
اور اخلاقی پیغام یہ دیناچاہوں گا کہ محبت کرنا دانشمندی ہے اور نفرت کرنا بیوقوفی ہے۔ یہ دنیا اب ایک دوسرے سے قریب سے قریب تر ہوتی جا رہی ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا ہو گا۔ ہمیں اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ کچھ لوگ ایسی باتیں کہیں گے جنہیں ہم پسند نہیں کرتے۔ یہ چیز اس سیارے پر انسانی زندگی کو جاری رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔
Comments
Post a Comment