Introduction: Artificial intelligence (AI) is rapidly changing the world, and there are now a wide variety of AI tools available to businesses and individuals. These tools can be used for a variety of purposes, including automating tasks, generating creative content, and providing insights into data. In this blog post, we will discuss the top 10 AI tools for 2023. These tools include ChatGPT, Google Bard, and a variety of other powerful AI solutions. 1. Chat GPT: Chat GPT, powered by OpenAI, is an advanced language model that enables natural and engaging conversations with users. It leverages deep learning to generate contextually relevant responses and has gained popularity for its ability to understand and mimic human-like conversations. 2. Google BARD: Google BARD (Bidirectional Encoder Representations from Transformers) is a state-of-the-art language model developed by Google. It excels in various language-related tasks, such as text completion, summarization, and translatio...
کچھ دن پہلے میں ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑا اپنی بیگم کا انتظار کر رہا تھا کہ ایک بہت خوش پوش اور شستہ زبان بولنے والے صاحب نے میری گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا۔
میں نے شیشہ نیچے کیا اور ان کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ انھوں نے بہت محبت سے مجھ سے ہاتھ ملایا اور اپنا تعارف کروایا:
"I am Tayyab"۔۔۔
کیا ہم آپ سے بات کر سکتے ہیں؟
طیب خان ہے میرا نام۔۔۔۔ میں 78 سال کا ہوں۔ میری کچھ خواہشیں ہیں۔ کیا آپ پوری کر دیں گے؟
میں نے بھی کچھ ویسا ہی سوچا، جیسا اس وقت آپ سوچ رہے ہیں۔ میں ان کو لیکچر دینے کے موڈ میں تھا کہ اللہ تعالیٰ سے مانگیں وغیرہ۔
مگر میں نے سوچا کہ یہ جو بھی ہے۔۔۔ سچا ہے یا مکار، اسے میرے پاس اللہ پاک نے ہی بھیجا ہے۔۔۔ تو کیوں نہ پہلے اس سے اس کی بات سن لوں۔
میں نے کہا جی میں کوشش کروں گا، آپ حکم فرمائیں۔ ان کے چہرے پر ایک حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات ابھرے۔
انھوں نے کہا، کیا واقعی آپ کوشش کریں گے؟
میں نے انھیں یقین دلایا اور تحمل سے ان کی بات سننے کیلئے ان کی جانب متوجہ ہوا۔
میں ایک ٹیکسٹائل مل کا مالک تھا۔ پچھلے سیاسی دور میں بھتہ نہ دینے پر مجھے قتل کی دھمکیاں ملیں تو سب کچھ چھوڑ کر بنگلہ دیش چلا گیا اور وہاں گارمنٹس فیکٹری لگا لی۔ کچھ عرصہ تو سسٹم ٹھیک چلا مگر پھر مجھے میرے بنگالی پارٹنر نے دھوکہ دیا اور مجھے نہ صرف وہاں سے بھگا دیا بلکہ میرا سب کچھ کھا گیا۔
پاکستان واپس آیا تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ مل بند پڑی تھی اور سرمایہ کاری کیلئے بھی کچھ نہیں تھا۔ بڑے بیٹے نے مل اپنے نام کروائی اور مجھے گھر سے نکال دیا۔
مل کی جگہ اس نے کالونی بنا دی۔ میں کچھ عرصہ تو اپنی بہن کے ساتھ رہا مگر ان کے شوہر کو اچھا نہیں لگتا تھا اس لیے میں وہاں سے بھی نکل آیا۔
بیٹے سے ملا مگر اس نے ذلیل کرکے نکال دیا۔ پھر میں ایک مسجد میں گیا اور وہاں کے امام صاحب سے مسجد کی خدمت اور بچوں کو پڑھانے کی درخواست کی اور رہنے کیلئے جگہ مانگی، تو وہ مان گئے۔ چار سال سے وہیں ہوں۔
کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ بن ٹھن کر نکلوں اور کافی پیوں۔ میں دن میں تین کپ کافی پیتا تھا۔ کافی کا مجھے جنون تھا۔
اب جب بھی کبھی ایک دو ماہ بعد دل کرتا ہے تو اپنی واحد پوشاک یہ کپڑے پہن کر یہاں آتا ہوں اور کسی ایک شخص کو جو مجھے اللہ والا دکھتا ہے، میں کافی پلانے کی درخواست کرتا ہوں۔ مان جائے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور نہ مانے تو واپس چلا جاتا ہوں۔۔۔۔۔ "کیا آپ مجھے کافی پلا سکتے ہیں؟"
میں زمین سے جیسے چپک کر رہ گیا تھا۔ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ آنکھیں نم تھیں۔ میں نے ان کا ہاتھ تھاما اور بیگم کو فون کیا کہ وہ میرے فون پر ہی لوٹے، کیونکہ میں ایک دوست کے ساتھ کافی پینے جا رہا ہوں۔ پاس ہی گلوریا جینز کے کیفے پر لے جا کر میں نے طیب صاحب کو ان کی پسند کی کافی اور کیک کھلایا۔ انھوں نے دو مگ پیئے۔ ہم نے مزید باتیں نہیں کی اور خاموشی سے کافی پینے کے بعد باہر نکل آئے۔
میں نے ان کو مسجد تک چھوڑنے اور ان کی کچھ مالی امداد کرنے کی اجازت چاہی، تو بولے: "تاثیر صاحب اب اور کوئی خواہش باقی نہیں رہی۔ اللہ پاک آپ کو بہت زیادہ عطاء فرمائے۔ آمین"
مجھ سے مصافحہ کیا اور چلے گئے۔
میں کھڑا ان کو جاتے ہوئے دیکھتا رہا اور وہ بغیر پیچھے مڑے بہت شان سے چلتے ہوئے میری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔
کسی کی خواہش کی تکمیل کیلئے سوچا نہ کریں اور ہر کسی کو لیکچر نہ دیا کریں۔ یہ جو آپ کے در پر دستک دیتے ہیں نا، یہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ ان کی قدر کیا کریں۔ کیونکہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔
Comments
Post a Comment