Introduction: Artificial intelligence (AI) is rapidly changing the world, and there are now a wide variety of AI tools available to businesses and individuals. These tools can be used for a variety of purposes, including automating tasks, generating creative content, and providing insights into data. In this blog post, we will discuss the top 10 AI tools for 2023. These tools include ChatGPT, Google Bard, and a variety of other powerful AI solutions. 1. Chat GPT: Chat GPT, powered by OpenAI, is an advanced language model that enables natural and engaging conversations with users. It leverages deep learning to generate contextually relevant responses and has gained popularity for its ability to understand and mimic human-like conversations. 2. Google BARD: Google BARD (Bidirectional Encoder Representations from Transformers) is a state-of-the-art language model developed by Google. It excels in various language-related tasks, such as text completion, summarization, and translatio...
دو بھائیوں کو وراثت میں زمین ملی تھی اور وہ سالوں سے اُس پر اکٹھے کام کر رھے تھے۔ ایک دن کسی معمولی بات پر دونوں کی تکرار ھو گئی اور بات اِتنی بڑھی کہ دونوں نے زمین کے بٹوارے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک دن بڑے بھائی کے دروازے پر دستک ھوئی، دروازہ کھولا تو ایک مزدور کھڑا تھا۔ مزدور کہنے لگا: "میں کئی دنوں سے کسی کام کی تلاش میں ھوں آپ کا دروازہ اس امید پر کھڑکایا ھے کہ شاید آپ کے گھر یا کھیت میں کوئی کام ھو جو میں انجام دے سکوں۔"
"اتفاقاً مجھے بھی کسی کاریگر کی تلاش تھی۔ ھمارے کھیتوں کے بیچ میرے چھوٹے بھائی نے ایک نہر کھدوائی ھے۔ میں چاھتا ھوں کہ تم ھماری زمینوں کے بیچ ایک دیوار بنا لو تاکہ میں آئندہ اُس کی شکل بھی نہ دیکھ سکوں۔"
کاریگر نے کہا کہ جیسا آپ چاھیں، اور اُس نے پیمائش شروع کر دی۔ بڑا بھائی کہنے لگا؛ "میں قریبی قصبے جا رھا ھوں ایک کام سے، تمہیں اگر کام کے لئے کسی چیز کی ضرورت ھو تو کہو تاکہ میں ساتھ لے آؤں۔" کاریگر نے کہا کہ اُس کے پاس سب چیزیں ھیں اور کسی چیز کی حاجت نہیں ھے۔
شام کو جب وہ قصبے سے واپس آیا تو یہ دیکھ کر اُسے حیرت بھی ھوئی اور غصّہ بھی بہت آیا کہ کاریگر نے دیوار تعمیر کرنے کی بجائے کھیت کے بیچ بہتی نہر پر ایک چھوٹا سا پُل بنایا ھے۔
"میں نے تمہیں دیوار بنانے کا کہا تھا اور تم نے پُل بنا لیا ھے۔"
اِسی اثنا میں اُس کا چھوٹا بھائی دُور سے آتا دکھائی دیا۔ نہر پر پُل کو دیکھ کر اُسے بہت خوشی ھوئی اور وہ سمجھا کہ بڑے بھائی نے بنوائی ھو گی۔ پُل عبور کر کے اپنے بڑے بھائی کے قدموں پر گر پڑا اور نہر کھدوانے پر معذرت کرنے لگا۔
اِتنے میں کاریگر اپنے اوزار کاندھے پر رکھ کر روانہ ھونے لگا تو بڑے بھائی نے اُس سے کہا: "میری بڑی خواھش ھے کہ تم چند راتیں ھمارے ھاں ٹھہرو تاکہ ھم تمہاری خاطرمدارت کر سکیں۔ تمہاری وجہ سے میرے اور چھوٹے بھائی کے اختلافات ختم ھوئے اور ھم پھر ایک ھوئے ھیں۔"
کاریگر نے جواب دیا: "میری بھی بڑی خواھش ھے کہ آپ کا مہمان بنوں لیکن ابھی میں نے اور بہت سے پُل بنانے ھیں۔"
حکایاتِ فارسی سے اقتباس. ....
Comments
Post a Comment